نئی دہلی ،25؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممتا نے بغیر کسی کا نام لیے بی جے پی قیادت مرکزی حکومت کی تنقید کی۔آندھرا پردیش پر کے حکومت کے رخ کو لے کر ممتا نے مرکز کی تنقید کی اور کہا کہ وہ ریاستوں کو دھمکاتی ہے۔مرکزی حکومت پر دکھاوے کا الزام لگاتے ہوئے ممتا نے کہا حکومت دکھاتی ایسے ہے جیسے وہ فنڈز دے کر ان کا بھلا کر رہی ہو۔بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا تھا۔ حالانکہ نائیڈو نے اس کے لئے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور مانا جا رہا ہے کہ اسی پس منظر میں ممتا نے یہ تبصرہ کیا ہے۔نائیڈو کے تئیں حمایت ظاہر کرتے ہوئے ممتا نے ٹویٹ کیاکہ چندرا بابو جی نے سچائی بیان کردی، اس کے لئے میں ان کی تعریف کرتی ہوں۔بہت اچھا، ایسے کئی نام نہاد لیڈر ہیں جو جھوٹ پھیلاتے ہیں۔وہ اس کی عادت بنا لیتے ہیں۔وہ ریاستوں کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں اور دکھاتے ایسے ہیں جیسے کہ فنڈز دے کر ان کا بھلا کر رہے ہوں۔یہ جھوٹا سنگھواد ہے۔راجیہ سبھا انتخابات میں بی ایس پی امیدوار کو ملی شکست کے بعد ایس پی کے ساتھ تعلقات پر اثر نہیں پڑنے کے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بیان کے لیے ممتا نے بی ایس پی سپریمو کی بھی تعریف کی۔